alhudalogo

Allahumma Ilaika Asku...

اَللّٰھُمَّ إِلَیْکَ أَشْکُوْا ضَعْفَ قُوَّتِیْ، وَ قِلَّةَ حِیْلَتِیْ، وَھَوَانِیَ عَلیَ النَّاسِ، یَآ أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ أَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ، وَأَنْتَ رَبِّیْ إِلَی مَنْ تَکِلُنِیْ؟ إِلی بَعِیْدٍ یَّتَجَھَّمُنِیْ، أَم إِلی عَدُوٍّ مَّلَّکْتَہُ أَمْرِیْ؟ إِن لَّمْ یَکُنْ بِکَ عَلَیَّ غَضَبٌ فَلا أُبَا لِیْ، وَلَکِنْ عَافِیَتُکَ ھِیَ أَوسَعُ لِیْ، أَعُوْذُ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ أَشْرَقَتْ لَهُ الظُّلُمَاتُ، وَصَلُحَ عَلَیْهِ أَمْرُالدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ، مِنْ أَنْ یَنْزِلَ بِیْ غَضَبُکَ، أَوْ یَحِلَّ عَلَیَّ سَخَطُکَ، لَکَ الْعُتْبَی حَتّٰی تَرْضٰی وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلاَّ بِکَ
اے اللہ میں تجھ سے اپنی کمزوری اوربے بسی اورلوگوں کے نزدیک اپنی بے قدری کا شکوہ کرتا ہوں۔ یا ارحم الراحمین ! تو کمزوروں کا رب ہے اور تو ہی میرا بھی رب ہے،تو مجھے کس کے حوالے کر رہا ہے ؟ کیا کسی بیگانے کے جو میرے ساتھ تندی سے پیش آئے ؟ یا کسی دشمن کے جسے تو نے میرا مالک بنا دیا ہے ؟ اگر مجھ پر تیرا غضب نہیں ہے توپھر مجھے کوئی پرواہ نہیں، لیکن تیری عافیت میرے لئے زیادہ کشادہ ہے ۔ میں تیرے چہرے کے اس نور کی پناہ چاہتا ہوں جس سے تاریکیاں روشن ہو گئیں اور دنیا اور آخرت کے تمام معاملات درست ہوئے، کہ نازل ہو مجھ پر تیرا غضب یا تیرا عتاب مجھ پر وارد ہو۔ تیری رضا مطلوب ہے یہاں تک کہ تو خوش ہوجائے اور تیرے بغیر کوئی زور اور طاقت نہیں۔
O Allah! I complain to you of my weakness, my scarcity of resources and humiliation before the people. O Most Merciful! The Lord of the weak and my Lord too! To whom have You entrusted me? To one who does not care for me? Or have You appointed my enemy as master of my affairs? So as long as You are not angry with me, I care not. Your favor is abundant for me. I seek refuge in the light of Your Face, by which all darkness is dispelled and every affair of this world and the next is set right, lest Your anger or your displeasure descend upon me. I desire your pleasure and satisfaction until You are pleased. There is no power (to do good) and no might (to refrain from evil) except with You. (Ar-Raheeq-Al-Makhtum)